پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے عہدیداران آج پریس کانفرنس کرینگے

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے عہدیداران آج پریس کانفرنس کرینگے

  

لاہور ( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے عہدیداران طلباءو طالبات کو دی جانے والی سہولیات پر آج صبح 10 بجے انڈر گریجوایٹ سٹڈی سنٹر کے کمیٹی روم میں پریس بریفنگ کا انعقاد کرے گی پریس

بریفنگ میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے جمعیت کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈے سے متعلق حقائق واضح کئے جائیں گے۔ پریس کانفرنس میں میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا کہ دوسری یونیورسٹیاں اپنے طلباءو طالبات کو کیا سہولیات دے رہی ہیں اور پنجاب یونیورسٹی اپنے طلباءو طالبات کو کیا سہولیات اور سبسڈی دے رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -