سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی صفر ہے، عبدالرشید قریشی

سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی صفر ہے، عبدالرشید قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاﺅ کمیٹی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملین مارچ کیاگیا اس مارچ میں گو نواز گو اور گو بلاول گو کے نعرے لگائے گئے بلاول کو پولیس نے مظاہرین سے بچایا اور وہاں سے لے گئے اس مظاہرے کے بعد نواز اور بلاول کو سیاسی اور اخلاقی طور پر سیاست میں رہنے کا کوئی حق نہیں وزیراعظم نے اپنے دوروں پر 70 کروڑ روپے خرچ کئے جبکہ ایک روپے کی بھی سرمایہ کاری نہیں ہوئی گزشتہ پانچ سال میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی صفر تھی اور اب موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی بھی صفر ہے حالات کا تقاضا ہے کہ دونوں پارٹیاں اور ان کے رہنماہمیشہ کے لئے سیاست سے دستبردار ہوجائیں دریں اثناءنیک اور دیانتدار افراد پر مشتمل حکومت قائم کی جائے جو سخت احتساب کرے پاکستانیوں کا بیرون ملک جو سرمایہ جمع ہے وہ واپس لایا جائے نادہندگان سے قرضے واپس لئے جائیں ان مراحل سے گزر نے کے بعد منصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔