بلدیاتی ادارے جتنی جلدی فعال ہو نگے غریب عوام کو فائدہ ہو گا، چوہدری جمیل

بلدیاتی ادارے جتنی جلدی فعال ہو نگے غریب عوام کو فائدہ ہو گا، چوہدری جمیل

  

  لاہور (سٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات وقت اور عوام کی اہم ضرورت ہیں حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بہترین عوامی مفاد میں ہے بلدیاتی ادارے جتنی جلدی فعال ہو ں گے غریب عوام کو فائدہ ہو گا ان خیالات کا اظہارچوہدری جمیل میو امیدوار چےئرمین یونین کونسل لدھڑنے ایک ملاقات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور چھوٹے چھوٹے مسائل کے لیے غریب عوام کی ایم این اے ،ایم پی اے تک رسائی ناممکن ہوتی ہے اس کے بر عکس بلدیاتی نمائندے عوام کو باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔انہوں نے دھرنوں سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ دھرنا سیاست عوام نے مسترد کر دی ہے ۔؂ ؂عمران خان نے عوام کو بہت بے وقوف بنا لیا اب انہیں اپنی پوزیشن دیکھتے ہوے عزت سے دھرنا ختم کر کے ملک کو مزید نقصانات سے بچانا چاہیے۔ عوامی سطح پرمسلم لیگ نواز کی جڑیں بہت مضبوط ہیں۔میاں نواز شریف کو پاکستان کے عوام نے خوداپنا وزیراعظم منتخب کیا ہے اور وہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -