عمران خان30نومبر کو ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھیں گے، عرفان دولتانہ

عمران خان30نومبر کو ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھیں گے، عرفان دولتانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف سیلاب متاثرین کو بھول چکی ہے عمران خان30نومبر کو ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھیں گے حکومت پنجاب کی طرف سے سیلاب متاثرین کو پہلے مرحلے میں مالی امداد کی پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہو چکا ہے اور پہلے مرحلے میں مجموعی طو رپر 83557 متاثرہ خاندانوں کو 25،25ہزار روپے مالی امداد کی ادائیگی کی جا چکی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مستند سروے کی بنیاد پر تخمینہ لگاکر گھروں اور فصلوں کوپہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کے لئے مالی امداد کی ادائیگی کی جائے گی۔ اورسیلاب سے متاثرہ 16اضلاع میں جن لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے انہیں بھی معاوضہ دیں گے پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کاسامنا کرنا پڑا ہے پنجاب حکومت ،صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کی اور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شبانہ روز کام کر کے ایک مثال قائم کی سیلاب متاثرین کی بحالی کے مرحلے میں پنجاب حکومت متاثرین کوپہلی قسط کی ادائیگی کا کام مکمل کر چکی ہے جس پر 2ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں سروے کی بنیاد پر جن گھروں کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا ہے انہیں مالی امداد کی دوسری قسط دی جائے گی جبکہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کا مالی معاوضہ بھی دیاجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -