طاہر اور شجاعت کی جماعتیں ووٹوں سے محروم جماعتیں ہیں، اللہ رکھا چودھری

طاہر اور شجاعت کی جماعتیں ووٹوں سے محروم جماعتیں ہیں، اللہ رکھا چودھری

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات سے کوئی پریشان نہیں ہے یہ دونوں ووٹوں سے محروم جماعتوں کے لیڈر ہیں ۔طاہر القادری تو ایک نشست بھی نہیں جیت سکتے جبکہ2013کے عام انتخاب میں ق لیگ کو عبرتناک شکست ہوئی انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے باعث بجلی کے منصوبوں میں ہونے والی تاخیر کا ازالہ کریں گے۔توانائی کے منصوبے کو نہایت تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیاہے محروم معیشت طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بڑے منصوبے شفاف طریقے سے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں شہبازشریف کی دن رات کی محنت رنگ لائی رہی ہے اور پنجاب میں ترقی کی رفتار دیگر صوبوں کے مقابلے میں مثالی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔شہبازشریف کی قیادت میں پنجا ب میں بر ق رفتا ر ترقی ہوئی ہے ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -