پیپلزپارٹی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت کرتی رہے گی ، زاہد ذوالفقار

پیپلزپارٹی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت کرتی رہے گی ، زاہد ذوالفقار

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو کشمیر کی آزادی کی آوازاٹھارہے ہیں پیپلزپارٹی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت کرتی رہے گی پیپلزپارٹی بھارتی قبضہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے کشمیر کی آزادی کے لئے پیپلزپارٹی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے کشمیرپالیسی پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے ذولفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال جنگ لڑنے کی آواز اٹھائی ذوالفقار علی بھٹو نے کیا کہ گھاس کھا کر گزارہ کر لیں گے کشمیر کی آزادی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے پیپلزپارٹی بھارتی ظلم و تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔

27اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج نے کشمیر پر قبضہ کیا یہ ریاستی جبر کی ایک بڑی مثال تھی ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیرڈے 5جولائی کو منانے کا اعلان کیا اور کشمیر ڈے پر 5جولائی کو ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کیا آج بھی پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں کشمیر پالیسی کو آگے بڑھا رہی ہے۔

بینظیر بھٹو نے بھی کشمیر کاز کے لئے بھارت کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور بینظیر بھٹو شہید نے ہر موقع پر کشمیرکی آزادی کی بات کی پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ڈٹ کر ایک ہی نعرہ لگایا ہے کشمیر بنے گا پاکستان کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر پر حق صرف کشمیریوں کا ہے ۔

پیپلزپارٹی کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیری عوام کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کا مکمل اختیار ہونا چاہئے کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے گی بلاول بھٹو نے کشمیر ریلی میں شرکت کرکے کشمیر کی آزادی کے لئے پیپلزپارٹی کے موقف کو تقویت دی ہے پیپلزپارٹی آج بھی اور کل بھی کشمیر کی آزادی کے لئے ذوالفقار علی بھٹو کی پالیسی پر ڈٹی ہوئی ہے جن لوگوں کو بلاول بھٹو کے مارچ میں شرکت سے تکلیف ہوتی ہے وہ کشمیر کی آزادی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں پیپلزپارٹی ایسے عناصر کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی پیپلزپارٹی کشمیر کی آزادی کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے بلاول بھٹو کشمیر ملیں مارچ ریلی یا کوئی اور فورم ہو ہر جگہ کشمیر کے مسئلے کو اٹھائے گی پیپلزپارٹی کشمیر کی آزادی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی برطانیہ کو کشمیر کی مسئلہ کشمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ یہ مسئلہ بھی لندن نے ہی پیدا کیا ہوا ہے کشمیریوں سے غداری کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -