تحریک انصاف کو عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا،یاسر گیلانی

تحریک انصاف کو عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا،یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے لاہور نے کہا ہے کہ حکمرانوں ملک سے بھاگنے والے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی نورا کشتی کو عوام سمجھ چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف شاہدرہ کے مرکزی آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر میاں مبشر یعقوب، منظور حسین، عدیل نواز، راز خان، لعل محمد خان، ارشاد سیٹھی، عطاءالرحمن، ساجد علی شاہین، عدنان سہیل اور حافظ شاہد اقبال بھی اجلاس میں موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب تحریک انصاف کو عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا پورے ملک میں پھیلتے ہوئے احتجاج نے تحریک انصاف کی عوام میں پذیرائی کو ثابت کر دیا ہے،

 انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -