پسند کی شادی کرنے والا جوڑا ہراساں کئے جانے پر تحفظ کےلئے عدالت پہنچ گیا

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا ہراساں کئے جانے پر تحفظ کےلئے عدالت پہنچ گیا

  

لاہور (نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج نے متعلقہ تھانے کو انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔عدالت میں درخواست گزار حسینہ بی بی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر اپنی پسند سے شادی کی ہے لیکن اب اس کے گھر والے تھانہ سمن آباد پولیس کی ملی بھگت سے اسے اور اس کے شوہر رضاکوبلا وجہ ہراساں کررہے ہیں اور علیحدگی کے لئے دباﺅ ڈالنے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے نے سے باز رہے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -