2مختلف مقدمات میں ملوث ملزم عدم ثبوتوں کی بناءپر بری

2مختلف مقدمات میں ملوث ملزم عدم ثبوتوں کی بناءپر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیم اقبال نے حدود کے 2مختلف مقدمات میں ملوث ملزم کو عدم ثبوتوں کی بناءپر بری کردیاہے استغاثہ کے مطابق ملزم ذوالفقار مسیح کے خلاف پولیس نے حدود کیس میں تھانہ مناواں میں پہلا مقدمہ نمبر 231/13 بجرم365-B جبکہ تھانہ ہربنس پورہ میں دوسرا مقدمہ نمبر376/13بجرم 365-Bدرج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروا دیا تھا گزشہ روز سماعت کے موقع پر ملزم نے 265-K کے تحت مذکورہ مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دائر کررکھی تھی جس میں ملزم کے وکیل کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ دونوں مقدمات میں ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور نہ ہی گواہان موجود ہیں جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔