گواہان کو پیش نہ کرنے پر4ایس ایچ اوز کی تنخواہیں قرقی کرنے کا حکم

گواہان کو پیش نہ کرنے پر4ایس ایچ اوز کی تنخواہیں قرقی کرنے کا حکم

  

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے قتل کے مقدمات کی سماعت کے دوران مال مقدمہ اور استغاثہ کے گواہان کو پیش نہ کرنے پر 4ایس ایچ اوز کی تنخواہیں قرقی کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے جن ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ان میں ایس ایچ او تھانہ باٹا پور، غازی آباد ، مانگا منڈی اور ستو کتلہ شامل ہیں ۔مذکورہ ایس ایچ او متعدد بار عدالتی حکم کے باوجود زیر سماعت قتل کے مقدمات میں مال مقدمہ اور استغاثہ کے گواہان کو پیش نہیں کررہے تھے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -