ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنےوالا ملزم شک کی بناءپر بری

ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنےوالا ملزم شک کی بناءپر بری

  

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج قمر الزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزم (ڈاکو)کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنا دیا ہے استغاثہ کے مطابق 14دسمبر2012کو برکی کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے ارشاد نامی شخص کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ برکی پولیس نے مقتول کے بھائی خالد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کررکھا تھا بعدازاں پولیس نے مذکورہ مقدہ میں ایک ملزم قیصر مسیح کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں جمع کروا دیا تھا گزشتہ روز عدالت نے سماعت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -