رپیئرنگسنٹر کے مالک کو جواب داخل کروانے کی مہلت ، سماعت 19 نومبر تک ملتوی

رپیئرنگسنٹر کے مالک کو جواب داخل کروانے کی مہلت ، سماعت 19 نومبر تک ملتوی

  

لاہور (نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے قیمتی موبائل خراب کرنے والے شاہ جی موبائل اینڈ ریپیئرننگ سنٹر کے مالک اعجاز شاہ کو جواب داخل کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی ہے واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے مذکورہ دکان مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے عدالت میں نشترکالونی کے رہائشی محمد کامران اقبال نے مذکورہ دکان مالک کے خلاف 4لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ درخواست گزار نے اپنے وکیل چودھری مدثر ایڈووکیٹ اور مرزا حسیب اسامہ کی وساطت سے دائر دعویٰ میں مو¿قف اختیار کررکھا ہے کہ سائل نے اپنا موبائل (سونی ایکسپیریا) ماڈل اے 600جس کی مالیت تقریباً 20 ہزار روپے ہے ،سگنل اور رنگر پرابلم کے باعث اسے ٹھیک کروانے کی غرض سے 12جولائی کو فیروز پور روڈ پر واقع دکان نمبر17فرسٹ فلو ر رائل آرکیڈ میں موبائل شاپ کے مالک اعجاز شاہ کو دیاتھا،مذکورہ دکان مالک نے اس میں موجود خرابی کو دور کرنے کی بجائے موبائل کی ایل سی ڈی بھی خراب کردی ہے جس کی وجہ سے سائل کو ذہنی اور مالی پریشانی کا سامان کرنا پڑ رہاہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -