مجالس:عشرہ محرم الحرام

مجالس:عشرہ محرم الحرام

  

            لاہور (پ ر)امام بارگاہ عطیہ اہل بیت ؓ21 نکلسن روڈ میں یکم محرم الحرام سے روزانہ 7بجے صبح مجلس عزاءسے پروفیسر سید ذو الفقار حسین نقوی ” ہادیان حق اور عزاداری“ کے موضوع پر خطاب کریں گے اور 10 محرم الحرام کو 6بجے شام مجلس شام غریباں برپا ہو گی۔

٭....امام بارگاہ بلاک سیداں اسلام پورہ کرشن نگر میں یکم یا 9محرم روزانہ 4بجے سہ پہر مجلس عزاءسے علامہ محمد عباس کمیلی آف کراچی خطاب کریں گے۔

٭....امام بارگاہ زیدی ہاﺅس 18شاہ جمال روڈ اچھرہ میں یکم تا9محرم الحرام روزانہ ساڑھے 4بجے سہ پہر مجلس عزاءسے علامہ وصی اصغر زیدی فاضل لکھنوخطاب کریں گے۔

٭.... عزاءخانہ بختیاری برادران 29دیانند روڈ کرشن نگر اسلام پورہ میں یکمتا 11محرم منصفانہ مجلس عزاءسے علامہ پروفیسر سید ذوالفقار حسین نقوی آف کراچی خطاب کریں گے۔

٭....امام کرنل سید مجتبیٰ حسین 89کیولری گراﺅنڈ لاہور کینٹ میں چاند رات تا 10محرم الحرام روزانہ 7بجے شام مجلس عزاءسے علامہ سید کمال حیدر رضوی آف کراچی خطاب کریں گے۔

٭....یکم محرم الحرام تا12 محرم الحرام روزانہ صبح 7 بجے بمقام امام بارگاہ باب الحوائج قمر بنی ہاشم علی سٹریٹ نمبر1ساندہ بھاتیاں بند روڈ لاہور شاعر آل یٰسین ظہیر الحسن ظہیر،رضوان حیدر بھٹہ، امانت اوکاڑوی خطاب کریں گے تمام مومنین سے شرکت کی استدعا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -