اتفاق انٹرنیشنل رینٹ اے کار کو 14 ہزار درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم

اتفاق انٹرنیشنل رینٹ اے کار کو 14 ہزار درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم

  

لاہور (نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے شادی میں دولہا کو سفری سہولت فراہم نہ کرنے پر اتفاق انٹرنیشنل رینٹ اے کار کو 14 ہزارروپے درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے صارف عدالت میں کوٹ لکھپت کے عثمان اشرف نے اتفاق انٹر نیشنل رینٹ اے کار فیروزپورروڈ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ ٰدائر کیا درخواست گزار نے مو¿قف اختیارکیا کہ اس نے اپنے بھائی کی شادی پر بارات کے لیے اتفاق انٹرنیشنل سے ایک گاڑی بک کرائی اس کے لئے ایڈوانس رقم بھی ادا کردی گئی جب بارات جانے کا وقت آیا تو گاڑی نہیں بھجوائی گئی بعد میں فون کرکے منگوائی گئی گاڑی وہ نہیں تھی جو بک کرائی تھی بارات لے جانے کے بعد ڈرائیور بارات چھوڑ کر بھاگ گیا جس کی وجہ سے واپسی پر انہیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا عدالت سے استدعا ہے کہ ذہنی اذیت پہنچانے پر رینٹ اے کار کے خلاف کارروائی کی جائے عدالت نے سماعت کے بعد رینٹ اے کار کے مالک کو چودہ ہزارروپے ہرجانہ فوری درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -