گورنرسندھ نے ایم کیو ایم کے وزرا کے استعفے منظور کرلئے

گورنرسندھ نے ایم کیو ایم کے وزرا کے استعفے منظور کرلئے
گورنرسندھ نے ایم کیو ایم کے وزرا کے استعفے منظور کرلئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایم کیو ایم کے دو وزرا ڈاکٹر صغیر اور رﺅف صدیقی کے استعفے منظور کرلئے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم کے وزرا کی جانب سے گورنر سندھ کو استعفے جمع کرائے گئے تھے جسے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے آج منظور کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو ارسال کردیئے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد اور وزیر انڈسٹری رﺅف صدیقی نے گورنر سندھ کو استعفے جمع کرانے سے قبل ہی زیراستعمال سرکاری گاڑیاں واپس کردی تھیں جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے استعفے منظور ہونے کے بعد ایم کیو ایم باقاعدہ طور پر سندھ حکومت سے الگ ہوگئی۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مشیر اور معاون خصوصی عادل صدیقی، فیصل سبزواری اور عبدالحسیب کے استعفے پہلے ہی وزیراعلی سندھ نے منظور کر لئے تھے جبکہ اس حوالے سے گورنر سندھ کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -