پنجاب کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش، چوبیس گھنٹوں میں مزید رم جھم کا امکان

پنجاب کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش، چوبیس گھنٹوں میں مزید رم جھم کا امکان
پنجاب کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش، چوبیس گھنٹوں میں مزید رم جھم کا امکان

  

 لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم قدرے خنک ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں صبح سویرے گہرے سرمئی بادل چھا گئے اور پیدل چلنے والے اور موٹر سائیکل سوار گھنے درختوں تلے پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں بھی بارش نے جل تھل کر دیا ، حافظ آباد شہر اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ مینہ برسا۔ پنڈی بھٹیاں ،جلاپور بھٹیاں اور سکھیکی سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بالائی پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے جمعہ کے دوران پاکستان کے ساحل کے ساتھ سمندر کی سطح تلاطم خیز رہے گی۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -