گورنر سندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل 2014 پر دستخط کردیئے

گورنر سندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل 2014 پر دستخط کردیئے
گورنر سندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل 2014 پر دستخط کردیئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل پر دستخط کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی بل 2014ءوزیرقانون ڈاکٹر سکندر میندھرو نے پیش کیاتھا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔بل میں کی گئیں 11ترامیم کے تحت نئی حلقہ بندی کی جگہ حلقہ سازی کالفظ شامل کیاگیا ہے اور الیکشن کمیشن کو بلدیاتی حلقہ سازی کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ اختیارات سندھ حکومت کے پاس تھا۔الیکشن کمیشن یونین کونسل، یونین کمیٹی یا وارڈ کی حد بندی کرے گا جبکہ شہری علاقوں میں بھی الیکشن کمیشن کو میونسپل کمیٹی، ٹاﺅن کمیٹی اور کارپوریشن کی حدود کا تعین کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔بل کے مطابق الیکشن کمیشن کو اختیار ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر وہ کسی بھی امیدوار یا منتخب رکن کو 4 سال کے لیے نااہل قرار دے سکے، اس سے پہلے نااہل قرار دینے کا اختیار سندھ حکومت کے پاس تھا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -