جمہوریت میں احتجاج ضرورکریں بد تمیزی نہیں:سراج درانی

جمہوریت میں احتجاج ضرورکریں بد تمیزی نہیں:سراج درانی
جمہوریت میں احتجاج ضرورکریں بد تمیزی نہیں:سراج درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ہم نے نہ کسی سے استعفی لیے اور نہ ایسا چاہتے ہیں، پھر کہتان ہوں مل بیٹھ کر تمام معاملات بات چیت سے حل کریں۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفت گو میں اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی سے استعفیٰ لیانہ ہی ایسا چاہتے ہیں، جمہوریت میں احتجاج ضرور کریں مگر بد تمیزی نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسی روایت کیوں رکھیں کہ آئندہ آنے والے بھی ایسا ہی کریں، آئین جو کہتا ہے ہمیں اس کے حساب سے چلنا ہے، پھر کہتا ہوں مل بیٹھ کر بات کرنے سے معاملات حل ہوجائیں گے۔

مزید :

کراچی -