سابق صدر کی والدہ زریں مشرف پاکستان پہنچ گئیں

سابق صدر کی والدہ زریں مشرف پاکستان پہنچ گئیں
سابق صدر کی والدہ زریں مشرف پاکستان پہنچ گئیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویزمشرف کی والدہ زریں مشرف پاکستان پہنچ گئی ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ پرویز مشرف کی والدہ اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے دبئی ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 308سے کراچی کیلئے روانہ ہوئیں اور کچھ ہی دیر قبل اُن کا طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ زریں مشرف کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور اُنہیں ڈاکٹروں نے سفرکرنے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد وہ پرویز مشرف سے ملاقات کے لیے پاکستان آئی ہیں ۔یا درہے کہ پاکستان میں آرٹیکل چھ سمیت کئی مقدمات کی وجہ سے سابق صدر پرویز مشرف کانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیااوراُنہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے والدہ کو ہی پاکستان آنا پڑا۔

مزید :

قومی -