لندن واقعہ کے ذمہ دار بیرسٹر سلطان محمود ، میرا کوئی کردار نہیں ہے : حسان نیازی

لندن واقعہ کے ذمہ دار بیرسٹر سلطان محمود ، میرا کوئی کردار نہیں ہے : حسان ...
لندن واقعہ کے ذمہ دار بیرسٹر سلطان محمود ، میرا کوئی کردار نہیں ہے : حسان نیازی

  

لندن، اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجےحسان  نیازی نے کہا ہے کہ لندن کے واقعے میں بلاول بھٹو زرداری کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ واقعے کے اصل ذمہ دار بیرسٹر سلطان محمود ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےحسان  نیازی کا کہنا تھا کہ ملین مارچ کے منتظمین کو بتایا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری ملین مارچ سے خطاب کریں، بعد میں ان کے نہ آنے کا اعلان کیا گیا  ،اس کے بعد اچانک جب بلاول سٹیج پر آئے تو مائیک سے جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔ سٹیج سے سیاسی نعرے لگنے پر نیچے کھڑے کچھ لوگوں نے نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے جس سے ملین مارچ کا ماحول کشمیر کاز سے زیادہ پاکستان کا سیاسی منظر نامہ پیش کرنے لگا۔ان کا کہنا تھا کہ سٹیج کے قریب کھڑے بعض لوگوں نے گوبلاول گو کے نعرے لگائے، ہنگامہ آرائی اور سٹیج پر بوتلیں، انڈے ٹماٹر پھینکنے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا مقصد کسی پر ٹماٹر اور بوتلیں پھنکوانا ہرگز نہیں تھا، اور  گرفتاری  کی خبر سے  میرے گھر والوں اورعزیزو اقارب کو دکھ پہنچا ہے ۔

مزید :

قومی -