امریکہ میں کشمیری سائنسدان نے قابل فخر کارنامہ سر انجام دیدیا
نیو یارک (ویب ڈیسک ) امریکہ میں کشمیری سائنسدان ڈاکٹر خالد شاہ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے دماغی کینسر پر قابو پانے کے لیے سٹیم سیل کے استعمال کا طریقہ کار دریافت کر لیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر خالد شاہ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے چوہوں پر تحقیق میں غیر متشکل خلیوں میں جینیاتی انجنیئرنگ کی مدد سے کچھ تبدیلیا ں کی جن سے ان خلیوں سے ایک ایسا مادہ پیدا ہونے لگا جس سے دماغی کینسر کے خلیوں کی موت واقع ہوئی جب کہ صحت مند خلیوں پر کوئی اثر نہ ہوا ۔