شہری رینجرزکی جانب سے گرفتاریوں کیخلاف سر تا پا احتجاج بن گئے

شہری رینجرزکی جانب سے گرفتاریوں کیخلاف سر تا پا احتجاج بن گئے
 شہری رینجرزکی جانب سے گرفتاریوں کیخلاف سر تا پا احتجاج بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن سے ایک درجن سے زائد افراد کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاﺅن کے علاقہ مکین پاور ہاﺅس چورنگی پر شدید احتجاج کررہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ وز پولیس اور رینجرز نے ایک درجن سے زائد بے گناہ افراد کو گرفتارکیا ، جبکہ گرفتار شدگان سے متعلق معلومات نہیں دی جارہی۔مظاہرین میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی وسیم قریشی بھی شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف کارروائی شروع کردی جاتی ہے۔

مزید :

کراچی -