پولیس موبائل پرفائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا

پولیس موبائل پرفائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا
پولیس موبائل پرفائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے سے ایک اے ایس آئی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔ ایس پی نیو کراچی چوہدری اسدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاور ہاﺅس چورنگی پر موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی، فائرنگ کلاشنکوف سے کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی رحیم جاں بحق جبکہ اے ایس آئی ندیم زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی نیو کراچی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

مزید :

کراچی -