شادی سے انکار پر پریمی جوڑے نے زہر پی لیا

شادی سے انکار پر پریمی جوڑے نے زہر پی لیا
شادی سے انکار پر پریمی جوڑے نے زہر پی لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) والدین کی جانب سے شادی سے انکار پر پریمی جوڑے نے زہر پی لیا، دونوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے قریب موضع قلعہ دیو میں ایک چودہ سالہ لڑکی علاقے کے مسیحی لڑکے سے پیار کرنے لگی۔ جب دونوں کے والدین کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے دونوں کو اپنے اپنے گھروں میں قید کر دیا۔ اس دوران لڑکی اور لڑکے نے موبائل فون پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور پیار کی خاطر جان قربان کرنے کا عزم کرتے ہوئے گولیاں کھالیں۔ گھر والوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا جہاں لڑکے کی حالت کو تشویشناک قرار دے کر اسے میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے جب کہ لڑکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 

مزید :

جرم و انصاف -