آصف ، سلمان بٹ کا بحالی پروگرام جان بوجھ کر ملتوی کیے جانےکا امکان

آصف ، سلمان بٹ کا بحالی پروگرام جان بوجھ کر ملتوی کیے جانےکا امکان
 آصف ، سلمان بٹ کا بحالی پروگرام جان بوجھ کر ملتوی کیے جانےکا امکان

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کے ساتھ دوہرا معیار سامنے آ گیا ، محمد آصف اور سلمان بٹ کا بحالی پروگرام جان بوجھ کر ملتوی کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ آئی سی سی کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس شیڈول ہے جس میں اینٹی کرپشن کوڈ میں نرمی کی جائے گی جس سے سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو سزا مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی ،اگر سلمان بٹ اور محمد آصف کا بحالی پروگرام مکمل نہ ہوا تو اس فیصلے سے صرف محمد عامر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے کہنے پر ہی پی سی بی دونوں کرکٹرز کے بحالی پروگرام میں تاخیر کر رہا ہے ،قانون منظور ہونے کے بعد پابندی کے شکار کرکٹرز یکم اپریل سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔

مزید :

کھیل -