ڈائن ہونے کے شبہ میں بھارت میں خاتون قتل

ڈائن ہونے کے شبہ میں بھارت میں خاتون قتل
ڈائن ہونے کے شبہ میں بھارت میں خاتون قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک خاتون کورشتے داروں نے جادو ٹونا کرنے کے شبے میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع بیمترا کی دوکلہین بائی کو ایک رشتہ دار نے برہنہ کرکے گھنٹوں پٹائی کی جس کے نتیجے میں خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ ملزم نے موقف اپنایاکہ مقتولہ جادو ٹونے کے ذریعے اس کے بیٹے کو بیمار کر رہی تھی۔
ایک مقامی صحافی نے عالمی میڈیا کو بتایاکہ ہلاک ہونے والی خاتون کو برہنہ کر کے اس کے اعضا میں مرچوں کے پاو¿ڈر ڈالے گئے۔
پولیس نے خاتون کے قتل معاملے میں نکل پٹیل سمیت دس لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
مقتولہ کے بیٹے کاکہناتھاکہ ماں کو بہت بری طرح سے مارا گیا، وہ چیختی چلاتی رہی اور پورا گاو¿ں دیکھتا رہا، مخالفت بھی کی لیکن اپنی ماں کو نہیں بچا پایا۔
سماجی ماہرین کاکہناتھاکہ اس طرح کے حملوں کے پیچھے توہم پرستی اور جہالت کار فرما ہے لیکن بعض اوقات بیواو¿ں کی جائیداد ہتھیانے کے لیے بھی انھیں اس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے۔