حساس اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے4دہشتگردگرفتار کر لیے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے اندرونی علاقے میں حساس اداروں نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو اس وقت گرفتار کیا، جب وہ تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد محرم الحرام کے جلوسوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔