وزیراعظم سکیم کے تحت 4 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے کر دیئے گئے

وزیراعظم سکیم کے تحت 4 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے کر دیئے گئے
وزیراعظم سکیم کے تحت 4 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے کر دیئے گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 4 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے کیے گئے ہیں۔جامعہ کراچی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہائرایجوکیشن کمیشن کے ذریعے 4 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے کیے گئے ہیں۔جامعہ کراچی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لیے طلبہ کی فہرست تیارکرلی گئی ہے جو ایم فل اورپی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کوبھی دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مزید 2ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کو دیے جائیں گے۔لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب وائس چانسلر جامعہ کراچی کی وطن واپسی منعقد کی جائے گی۔

مزید :

کراچی -