داعش کی طرف سے مسافر طیارے گرائے جانے کا خدشہ

داعش کی طرف سے مسافر طیارے گرائے جانے کا خدشہ
داعش کی طرف سے مسافر طیارے گرائے جانے کا خدشہ

  

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجو گروپ ISISنے مسافر طیارے گرانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے اور اس حوالے سے جرمن خفیہ اداروں نے ارکان پارلیمنٹ کو متنبہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جرمن خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں داعش کے سرگرم جنگجووں کے پاس طیارہ شکن ہتھیار موجود ہیں جنہیں وہ مسافر جہاز گرانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔یہ انکشاف گذشتہ ہفتے جرمن پارلیمنٹرینز کو دی جانے والی خفیہ بریفنگ کے دوران کیا۔

جرمن وفاقی انٹلیجنس سروس نے اپنے قانون سازوں کو مبینہ طور پر خبردار کیا کہ داعش کے جنگجووں کے پاس شامی فوج کے اسلحہ گوداموں سے لوٹے گئے پورٹیبل راکٹ لانچرز موجود ہیں۔ کچھ لانچرز 1970 کے ہیں جبکہ بعض انتہائی جدید اور نئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کاندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے راکٹ لانچرز روسی ساختہ ہیں تاہم اس ڈیزائن سے ملتا جلتا بہت سا اسلحہ بلغاریہ اور چین میں تیار ہوتا ہے۔ ایسے راکٹ ایئر ڈیفنس کے لئے انتہائی کارگر ہتھیار ثابت ہوتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -