گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ سے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے

گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ سے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے
 گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ سے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے

  

 تیراہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وادی تیراہ سپاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ ، شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ سپاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں ۔ خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور تیراہ میں بارہ دنوں سے خیبرون آپریشن جاری ہیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں جب کہ دہشت گردوں کے درجن سے زائد ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔ علاقے میں کشیدہ حالات کے باعث آٹھ ہزار سے زائد خاندان محفوظ مکامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔

مزید :

خیبر -