پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفر ہوئی ہے: گلوبٹ

پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفر ہوئی ہے: گلوبٹ
پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفر ہوئی ہے: گلوبٹ

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )توڑ پھوڑ بلاسٹر گلو بٹ کا کہنا ہے پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفر ہوئی ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے پوری دنیا میں وہ ہی دہشت گرد ہے۔

 لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلو بٹ کا کہنا تھا کہ اسے ایسا لگتا ہے جیسے وہ پوری دنیا کا دہشت گرد ہے ، میڈیا اگر اس کی مونچھیں کاٹنا چاہتا ہے تو کاٹ دے ، پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفر ہوئی ہے اگر وطن کے لئے کسی فلم میں کام کیا تو معاوضہ نہیں لیں گے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے حوالے سے گلوبٹ کے خلاف فائنل بحث 30 اکتوبرکو ہوگی۔

مزید :

لاہور -