قانونی نوٹس کاوقت ختم ، خلیل الرحمان رمدے کا عمران کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا امکان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈخلیل الرحمان رمدے بھی عدالت سے رجوع کرنے پر مجبورکردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے الزامات پر جسٹس(ر) خلیل الرحمان رمدے نے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیجاتھا اور دوہفتوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا اور خبردارکیاتھاکہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں وہ عدالت جائیں گے لیکن عمران خان نے مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا اوربدستور اپنے موقف پر قائم ہیں ۔
آئینی ماہرین کے مطابق عمران خان کے معافی نہ مانگنے پر خلیل الرحمان رمدے کے پاس صرف عدالت جانے کا راستہ بچاہے یا پھر کارروائی نہ کرنے پر یہی سمجھاجائے گاکہ الزامات تسلیم کرلیے تاہم مدت ختم ہونے کے بعد خلیل الرحمان رمدے کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔