خوبصورت نظر آنے کے لئے مرد عورتوں سے زیادہ وقت لگاتے ہیں

خوبصورت نظر آنے کے لئے مرد عورتوں سے زیادہ وقت لگاتے ہیں
خوبصورت نظر آنے کے لئے مرد عورتوں سے زیادہ وقت لگاتے ہیں

  

لندن(نیوزڈیسک)خواتین میک اپ اور تیاری کے لئے کافی مشہور ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ مردوں کو دیر کرواتی ہیں ۔ مرد ہمیشہ یہ شکایت کرتے ہیں کہ وہ گھر کی خواتین کی تیاریوں کی وجہ سے تقریبات سے لیٹ ہوجاتے ہیں لیکن جدید تحقیق نے مردوں کی اس ’معصومیت‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد خواتین کے مقابلے میں اپنی ظاہری وضع قطع پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں ۔ یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ مرد اپنی زندگی کی ساڑھے چار سال تیار ہونے اور اپنے اوپر توجہ دینے میں لگاتے ہیں جبکہ خواتین کے لئے یہ عرصہ تین سال ہے۔ اسی طرح مرد اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کے لئے جم میں 15ماہ لگاتے ہیں جبکہ خواتین صرف دوماہ۔ برطانیہ میں دو ہزار لوگوں سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد اپنی زندگی کے 27ماہ اور خواتین 20ماہ نہانے دھونے میں صرف کرتی ہیں۔ اسی طرح مرد ساڑھے پانچ ماہ شیو کرنے میں صرف کرتے ہیں اور خواتین اس مقصد کے لئے صرف ایک ماہ دیتی ہیں۔ بالوں کی نشوونما اور دیکھ بھال کے لئے مرد پانچ ماہ اور خواتین ساڑھے دس ماہ لگاتی ہیں، جسم کے ناپسندیدہ بال ختم کرنے کے لئے مرد ایک ماہ اور خواتین تین ماہ صرف کرتی ہیں جبکہ ناخنوں کی دیکھ بھال کے لئے مرد 27دن اور خواتین ایک ماہ لگاتی ہیں۔

تحقیق کرنے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے کئی باتیں معلوم ہوئی ہیں اور جدید مصنوعا ت کی موجودگی میں اب مرد حضرات پنے اوپر توجہ دینے میں خواتین سے پیچھے نہیں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -