سندھ اسمبلی اجلاس، سپیکر بھی طوفان نیلو فر سے لاعلم، خاتون کادلچسپ مکالمہ

سندھ اسمبلی اجلاس، سپیکر بھی طوفان نیلو فر سے لاعلم، خاتون کادلچسپ مکالمہ
سندھ اسمبلی اجلاس، سپیکر بھی طوفان نیلو فر سے لاعلم، خاتون کادلچسپ مکالمہ

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر سراج درانی نے طوفان نیلو فر سے لاعلمی کا اظہار کر کے ایوان کو حیران کر دیا ہے ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو ایم کیو ایم کی رکن ارم عظیم فاروقی نے نیلوفر طوفان کے حوالے سے توجہ دلاو¿ نوٹس پر کہا کہ نیلو فرطوفان تیزی سے بڑھ رہا ہے ، سندھ حکومت کیا کر رہی ہے جس پر سپیکر نے طوفان نیلو فر سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیلوفر کون ہیں؟ایوان کاکوئی رکن تو نہیں ؟ ارم فاروقی کے سپیکر سے نیلو فر کے بارے لاعلمی کے بارے دوبارہ پوچھاتواُن کاکہناتھاکہ کوئی رکن تو نیلوفرنہیں ، ماضی میں تو ایک خاتون ہوتی تھی ۔ اس صورت حال کو دیکھ کر وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا نیلو فر طوفان کے حوالے سے حکومت سنجیدہ ہے۔ شرجیل میمن نے کہا طوفان کے حوالے سے تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں اور ساحل سمندر پر بھی دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔

مزید :

قومی -