حکومت اور تحریک انصاف میں دوبارہ مذاکرات متوقع، سیاسی جرگے کا اجلاس طلب

حکومت اور تحریک انصاف میں دوبارہ مذاکرات متوقع، سیاسی جرگے کا اجلاس طلب
حکومت اور تحریک انصاف میں دوبارہ مذاکرات متوقع، سیاسی جرگے کا اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے کوشاں اپوزیشن کے سیاسی جرگے کا اجلاس ایک بار پھر طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس جرگے کے سربراہ سراج الحق کی طرف سے کیا گیا ہے جو کل ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں حکومت اور تحریک انصاف میں ایک بار پھر مذاکرات شروع کروانے کی حکمت عملی کا تعین کیا جائے گاکیونکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشاہ محمود قریشی نے سراج الحق سے ایک ملاقات میں ان کو مذاکرات سے متعلق مثبت جواب دیا تھا ۔ اس ملاقات کے بعد سے ہی حکومت سے باقاعدہ ربطہ کرنے کے لئے اجلاس بلانے کی اطلاعات آ رہی تھیں اور اب یہ اجلاس طلب بھی کر لیا گیا۔ واضح رہے اس جرگے کے ارکان میں سراج الحق، رحمان ملک، جی جی جمال، کلثوم پروین اور میر حاصل بزنجو شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -