نیب نے سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

نیب نے سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے ...
نیب نے سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو( نیب) نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کرپشن کے الزامات پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان کی طرف سے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم پرویز اشرف نے غیر قانونی طور پر اپنے دامادعظیم الحق کو عالمی بینک میں تعینات کروایا اور یہ تعیناتی سراسر قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور اپنی پوزیشن کا غلط استعمال تھا۔دوسری جانب سابق ایم ڈی ای او آئی بی ظفر گوندل کو 238افراد کی غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے الزام میں بھی تحقیقات کا فیصؒہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلے آج ہونے والے نیب کے ایگزیگٹو بورڈ کے اجلاس میں کئے  گئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -