بھارتی فورسز کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
راولا کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے پونچھ سیکٹر میں چڑی کوٹ گاﺅں کو نشانہ بنایا اوربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپیں خاموش کرا دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کے باعث کئی افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ فائرنگ کے واقعات کے خلاف پاکستان نے مختلف مواقعوں پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جبکہ اقوام متحدہ کے مندوبین نے پاکستان کا دورہ کر کے فائرنگ کی زد میں آنے والے رہائشی علاقوں کا جائزہ لیا اور وہاں کے مقامی افراد سے بات چیت بھی کی۔