وفاقی وزیر زاہد حامد کو سینیٹ اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

وفاقی وزیر زاہد حامد کو سینیٹ اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا
وفاقی وزیر زاہد حامد کو سینیٹ اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ کے خلاف ریمارکس پر وفاقی وزیر زاہد حامد کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کاروائی کے دوران سرکاری ملازم کی دوہری ملازمت کے خلاف بل پیش ہوا جو کہ منظور کر لیا گیا۔اس کے بعد زاہد حامد نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ نے آج اس طرح کے بل پیش کر کے اور ان کو منظور کرتے ہوئے ایک غلط روایت قائم کی ہے۔زاہد حامد کے ریمارکس پر اراکین سینیٹ نے شدید احتجاج کیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماءرضا ربانی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ اک مقدس ادارہ ہے اور دنیا بھر میں اس کے خلاف کوئی ریمارکس نہیں دیے جاتے۔جس کے بعد انہوں نے ڈپٹی سپیکر سے مطالبہ کیا کہ زاہد حامد کو سینیٹ سے نکالا جائے ورنہ ہم ان کو باہر نکال دیںگے۔اراکین کے شدید احتجاج کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے رولنگ جاری کی کہ زاہد حامد آج کے سینیٹ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے،اور انہیں سینیٹ سے جانے کا حکم دے دیا گیا۔