پولیو کے مزید 5 مریض سامنے آ گئے، رواں سال مجموعی تعداد 227 ہو گئی

پولیو کے مزید 5 مریض سامنے آ گئے، رواں سال مجموعی تعداد 227 ہو گئی
پولیو کے مزید 5 مریض سامنے آ گئے، رواں سال مجموعی تعداد 227 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں پولیو کے مزید 5 مریض سامنے آ گئے ہیں جن کا تعلق چار سدہ، بنوں اورخیبر ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔ دوسری جانب ان مریضوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد صرف آج کے روز میں سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد 7 جبکہ رواں سال سامنے آنے والے کیسوں کی مجموعی تعداد 227 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ملک میں سامنے آنے والے پولیو کے مریضوں میں سے 148کا تعلق فاٹا،46کا خیبر پختونخواہ، 23کا سندھ،7کا بلوچستان جبکہ 3کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -