20 نومبر کو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان، عمران خان سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے: تحریک انصاف

20 نومبر کو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان، عمران خان سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے: ...
20 نومبر کو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان، عمران خان سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے: تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ کل تمام ارکان قومی اسمبلی سپیکر ایاز صادق کے سامنے پیش ہو کر استعفے پیش کریں گے تاہم پارٹی کے سربراہ عمران خان سردار ایاز صادق کے سامنے پیش نہیں ہوں گے کیونکہ انہوں نے سپیکر پر دھاندلی کے الزمات پر مبنی مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں پارٹی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان نے متفقہ فیصلے کے بعد ہی استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا اور آج بھی سب لوگ اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور کل دوپہر دو بجے سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے جا کر استعفوں کی تصدیق بھی کر دی جائے گی تاہم تحریک انصاف کے تما ارکان ایک ساتھ ہی پیش ہوں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 20نومبر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ عمران خان کی طرف سے 30 نومبر کا عوامی سمندر کو اسلام آباد میں جمع کرنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان سے تحریک انصاف کی حمایت سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -