خون کے عطیے نے اپنی ہی جان بچا لی

خون کے عطیے نے اپنی ہی جان بچا لی
خون کے عطیے نے اپنی ہی جان بچا لی

  

جدہ(نیوزڈیسک)نیکی کر دریا میں ڈال تو ہم نے سن ہی رکھا ہے لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہماری کی گئی نیکی فوراً ہمارے کام آجاتی ہے اور بعض اوقات یہ نیکی ہماری جان بھی بچا لیتی ہے۔ایسا ہی کچھ سعودی شہری کے ساتھ ہوا ۔ اخبار ’سبق‘کے مطابق سعودی شہر سبایا کاعبداللہ نامی شخص نے علی الاصبح اپنے شہر کے بلڈ بینک میں خون کا عطیہ دیا ۔عبداللہ جس کا بلڈ گروپ ’او نیگیٹو‘ ہے جب خون دے کر واپس گھر آرہا تھا تو اس کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا اور اسے زخمی حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے وہی خون لگایا جو وہ ایک گھنٹہ پہلے دے کر آیا تھااور اس طرح اس کی جان بچ گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -