امریکی نے داعش کا نام لے کر کتے کو ’نشانہ ‘بنا ڈالا
نیو یارک( نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک جنونی شخص نے ذہنی پسماندگی کی انتہاکرتے ہوئے اپنی ہمسائی کی کتیا پر جنسی حملہ کر دیا اور خاتون کے روکنے پر اسے دھمکی دی گئی کہ اس کا تعلق آئی آیس نامی عسکریت پسند تنظیم سے ہے اور وہ اسے تباہ کر دے گا۔ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون ایلس ووڈرف نے بتایا کہ اس نے اچانک گھر کے پچھلے صحن میں عجیب و غریب آوازیں سنیں تو معاملے کی حقیقت جاننے کے لئے باہر نکلی۔ وہ یہ دیکھ کر ساکت رہ گئی کہ ایک برہنہ شخص اس کی 12سالہ کتیا کے ساتھ شرمناک حرکات میں مصروف تھا۔جب خاتون کے چیخنے چلانے کے باوجود اس نو جوان پر کوئی اثر نہ ہوا تو وہ اندر سے بندوق اٹھا لائی اور اسے خوفزدہ کرنے کیلئے ہوائی فائر کیا۔پاگل نظر آنے والایہ شخص بھاگنے کی بجائے صحن میں ٹہلنے لگا اور خاتون کو دھمکیاں دیتا رہا کہ وہ عسکریت پسند تنظیم کا رکن ہے۔اس نے یہ بھی کہا کہ وہ دجال ہے اور اگر اسے کچھ ہوا تو وہ ساری دنیا کو تباہ کر دے گا۔اسی دوران ایک پولیس والا بھی ادھر آنکلا جیسے دیکھ کر یہ بھاگ کھڑا ہوا۔ بالآخر دو گھنٹے کی تلاش کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیااور جانوروں کے ساتھ بد سلوکی اور بلااجازت کسی کے گھر میں داخل ہونے کے الزامات کے تحت اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔