وہ فلمی ستارے جنہوں نے اکٹھے کام کرنے سے انکار کر دیا

وہ فلمی ستارے جنہوں نے اکٹھے کام کرنے سے انکار کر دیا
وہ فلمی ستارے جنہوں نے اکٹھے کام کرنے سے انکار کر دیا

  

 ممبئی(نیوزڈیسک) ماضی میں کئی بالی ووڈ کے فنکاروں نے ایک ساتھ کافی فلموں میں کام کیا لیکن کچھ ہی عرصے بعد ان کے آپس میں تعلقات کشیدہ ہوتے گئے اور انہوں نے اکٹھے کام کرنے سے انکار کردیا۔ آئیے آج کچھ ایسے لوگوں کے بارے میں جانتے ہیں:

1۔ سلمان خان اور ایشوریا

کسی دور میں یہ دونوں ستارے ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہوا کرتے تھے اور اکٹھے فلموں میں بھی کام کیا ،یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ یہ حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے ہو جائیں گے لیکن پھر ایک دم ان کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور ایشوریا کی ابھیشیک بچن سے شادی کے بعد ان کی دوریاں ایسی بڑھیں کہ اب یہ ایک دوسرے کی شکل بھی نہیں دیکھتے۔

2۔سلمان خان اور شاہ رخ خان

کبھی یہ دونوں ’کرن ارجن‘ ایک دوسرے سے بھائیوں جیسا تعلق رکھتے تھے اور متعدد فلموں میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرچکے تھے لیکن 2007ءمیں کترینہ کیف کی سالگرہ کی تقریب میں دونوں ’خانوں‘ میں ایسی بد مزگی ہوئی کہ اب وہ اکٹھے فلموں میں کام کرنے سے مکمل انکاری ہیں۔

3۔بپاشا باسو اور جان ابراہیم

نو سال تک اکٹھے جینے مرنے کی قسمیں کھانے والے اور اکٹھے سپر ہٹ فلمیں دینے والے بپاشا باسو اور جان ابراہیم کے درمیان تعلقات ایسے خراب ہوئے کہ اب ایک دوسرے کو پہچاننے سے بھی انکاری ہیں۔ کچھ عرصہ قبل جب بپاشا سے جان کے متعلق پوچھا گیا تو ان کا جواب تھاکہ وہ تو کسی جان ابراہیم کو نہیں جانتی۔جان ابراہیم نے بھی کچھ اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔

4۔ پریانکا چوپڑا اور شاہد کپور

کہا جاتا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب رہے لیکن پھر علیحدگی کے باعث اب یہ ایک دوسرے کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتے۔

5۔ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن

شاہ رخ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ اور اجے کی فلم ’سن آف سردار‘ ایک ہی دن ریلیز ہوئیں لیکن یہ ریلیز دونوں فنکاروں کو ایک دوسرے سے دور لے گئیں اور اب وہ اکٹھے کام نہیں کرنا چاہتے۔

6۔ کترینہ کیف اور دپیکا

رنبیر کپور کی محبت نے دونوں اداکاراﺅں کو ایک دوسرے سے دور کر دیا اور اب وہ ایک دوسرے کی شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتیں۔

7۔ پریانکا چوپڑا اور اکشے کمار

یہ جوڑی حقیقی زندگی میں آپس میں قریبی تعلقات کی وجہ سے مشہور ہوئی اور ان کی قربت کے قصے زبان زد عام ہوئے لیکن پھر کیا تھا کہ اکشے کی بیوی ٹوینکل کھنہ نے اپنے شوہر سے وعدہ لیا کہ وہ کبھی بھی پریانکا کے ساتھ کام نہیں کرے گا۔ اکشے نے ایک اچھے شوہر کی طرح وعدہ نبھایا اور اب یہ جوڑی کسی بھی فلم میں اکٹھے کام نہیں کرتی۔

8۔اکشے کمار اور روینا ٹنڈن

کہا جاتا ہے کہ انہوں نے خفیہ شادی کر رکھی تھی لیکن ان کے حالات کشیدہ ہونے لگے جس کے بعد اکشے نے ٹوینکل کھنہ سے اور روینہ نے فلم ڈسٹری بیوٹر انیل تھاڈانی سے شادی کرلی اور یہ جوڑی ہمیشہ کے لئے ایک دوسرے سے دور ہو گئی۔

9۔ رنبیر کپور اور سوناکشی سنہا

 رنبیر کپور کا خیال ہے کہ سوناکشی کی عمر اُن سے زیادہ دکھتی ہے اسلئے انہوں نے سوناکشی کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

10۔سلمان خان اور ابھیشیک بچن

 ایک وقت تھا کہ سلمان خان اور ایشوریا کے قصے پوری دنیا میں مشہور تھے لیکن پھر ابھیشیک درمیان میں آگئے ۔ اب کیسے ممکن ہے کہ سلمان اور ابھیشیک اکٹھے کسی فلم میں کام کریں۔

11۔ عامر خان اور شاہ رخ خان

دونوں ہی اپنے آپ میں بہت بڑے سپر سٹار ہیں اور نہیں سمجھتے کہ انہیں کسی فلم میں اکٹھے کام کرنا چاہیے۔

12۔ کرینہ کپور اور پریانکا

ایک وقت تھا کہ کرینہ کپور ایک بہت بڑی اداکارہ سمجھی جاتی تھیں اور انہوں نے پریانکا کے ساتھ دو فلموں میں کام بھی کیا لیکن ان دونوں فلموں میں پریانکا نے انہیں مات دی جس کے بعد کرینہ کی مقبولیت کم ہونے لگی اور اب وہ کسی بھی صورت پریانکا کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں۔

13۔ شاہد کپور اور کرینہ کپور

شاہد کپور سے محبت میں ناکامی کے بعد کرینہ نے سیف علی خان سے شادی کرلی اور اب یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ دونوں کسی فلم میں اکٹھے کام کریں گے۔

14۔وویک اوبرائے اور ایشوریا

کسی وقت میں یہ جوڑا ایک دوسرے کی محبت میں پاگل تھا لیکن ایشوریا کی شادی کے بعد حالات یکسر بدل چکے ہیں او ر اب یہ ایک دوسرے سے کوسوں دور ہیں۔

15۔وویک اوبرائے اور سلمان خان

جب ایشوریا کے سلمان کو چھوڑ کر وویک کو اپنایا تب سے دونوں کے تعلقات کوئی خاص اچھے نہیں ہیں اور اب کسی فلم میں ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔

16۔ ابھیشیک اور رانی مکھر جی

ماضی میں کئی فلموں میں اکٹھے کام کرنے والی جوڑی کے بارے میں کہا جاتا تھاکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آچکے ہیں اور خیال تھا کہ شادی بھی کرلیں لیکن پھر ایک دم ایشوریا بیچ میں آگئیں اور یہ سلسلہ ہمیشہ کے لئے اختتام پذیر ہوا۔

17۔ کرینہ کپوراور بپاشا باسو

فلم ’اجنبی ‘ میں اکٹھے کام کرنے کے دوران دونوں کے تعلقات اس حد تک کشیدہ ہو گئے کہ کرینہ نے بپاشا پر ہاتھ بھی اٹھا دیا۔اب آپ خود سوچ سکتے ہیں کہ کیا یہ دونوں کسی فلم میں اکٹھے کا کریں گی؟

18۔ ایشوریا اور سونم کپور

سونم کپور کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہونا شروع ہوئے جب ایشوریا کی جگہ سونم کو ایک کاسمیٹک کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا۔ حالات اس وقت مزید خراب ہو گئے جب سونم نے ایشوریا کو ’آنٹی‘ کہہ دیا۔

19۔ سلمان خان اور رنبیر کپور

رنبیر کپور کی کترینہ کیف سے محبت کے قصے بہت مشہور ہیں۔اب کیسے ہو سکتا ہے کہ ’سلومیاں‘رنبیر کو کسی فلم میں قبول کریں۔

20۔ کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن

ماضی میں ان دونوں کی منگنی ٹوٹ چکی ہے اور اب دونوں اپنی اپنی زندگی میں مگن ہے لیکن ایک دوسرے کے ساتھ ہر گز کام نہیں کرنا چاہتے۔

مزید :

تفریح -