سورج کی روشنی کے انسانی وزن پر حیران کن اثرات

سورج کی روشنی کے انسانی وزن پر حیران کن اثرات
سورج کی روشنی کے انسانی وزن پر حیران کن اثرات

  

لندن(نیوزڈیسک)سورج کی روشنی انسان اور زمین کے لئے بے حد مفید ہے۔ حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سورج کی روشنی انسانی وزن اور ذیابیطس کی روک تھام کے لئے بھی کافی مفید ہے۔ چوہوں پر کی گئی تحقیق سے علم ہوا کہ انہیں کھانا کھلا کر جب دھوپ میں لے جایا گیا تو ان کے خون میں گلوکوز کا لیول کافی حد تک کنٹرول میں رہا۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جب سورج کی روشنی جسم کی جلد پر پڑتی ہے تو ایک عنصر نائٹرک ایسڈ بنتا ہے جو وزن کو کنٹرول کرتا ہے۔ چوہوں کو زیادہ کھلا کر جب سورج کی روشنی میں رکھا گیا تو ان پر اچھے اثرات مرتب ہوئے اور ان کے خون میں گلوکوز کی مقدار کنٹرول میں رہی ۔چونکہ یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی لہذا انسانی صحت پر اس کے اثرات کو جانچنے کے لئے دوسرے عوامل کو بھی دیکھنا ہو گا۔تحقیق کار ڈاکٹر شیلی گورمن کا ماننا ہے کہ سورج کی روشنی کے ساتھ ساتھ ورزش اور متوازن غذا ، بالخصوص بچوں میں وزن کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -