خبردار! وہ موبائل ایپ جو آپ کی جاسوسی کر رہی ہیں

خبردار! وہ موبائل ایپ جو آپ کی جاسوسی کر رہی ہیں
خبردار! وہ موبائل ایپ جو آپ کی جاسوسی کر رہی ہیں

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)مفت کی چیزیں استعمال کرنا ہم سب کو پسند ہے لیکن بعض اوقات مفت کی چیزیں وبال جان بھی بن جاتی ہیں۔ کچھ ایسا ہی مفت ’ایپس‘کے ساتھ بھی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ دنیا بھر کی مارکیٹ میں کچھ ایسے مفت ایپس ،خصوصاً لائیٹ کے لئے استعمال لئے جانے والی ایپ، موجود ہیں جو صارفین کی جاسوسی کرتے ہیں۔ یہ ایپ نا صرف صارف کی لوکیشن کا بتاتے ہیں بلکہ فون کی تمام اطلاعات ایپ بنانے والی کمپنی کو بھی دیتے ہیں، جو یہ کمپنیاں مارکیٹنگ کمپنیوں کو دے کر پیسہ بناتی ہیں۔ اگر بات یہاں تک رہے تو شایدیہ خطرے کی بات نہیں لیکن اب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ کچھ ہیکرز بھی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر رہے ہیں جس کے بعد صارف کے بینک اکاﺅنٹ اور دیگر خفیہ معلومات خطرے میں ہیں۔ امریکی سائبر سیکیورٹی کمپنی ’سنوپ وال‘ کا کہنا ہے کہ صارفین اکثر ایسے مفت ایپ انسٹال کر لیتے ہیں جو صارفین کا ڈیٹا ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو دیتے ہیں ۔امریکہ کی ’فیڈرل ٹریڈکمیشن‘ نے حال ہی میں ایک کمپنی جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنے صارفین کا ڈیٹا دھوکے سے حاصل کیا کو وارننگ بھی دی ہے۔

ان تمام باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ کسی بھی فری ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنے سے پہلے سیکیورٹی کو پیش نظر رکھا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -