سمارٹ فون کے بارے میں وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں لیکن پوچھتے ہوئے شرماتے ہیں
لندن(نیوز ڈیسک) سمارٹ فون کے علاوہ کسی ایسی مصنوعات کے متعلق سوچنا مشکل ہے جس نے پچھلے پانچ سالوں میں ہماری زندگیوں پر اس قدر اثرات مرتب کئے ہوں۔ ہم میں سے بتیس ملین لوگ سمارٹ فون کے مالک ہیں جو گھر سے نکلتے وقت گھر کی چابیاں تو گھر بھول سکتے ہیں لیکن سمارٹ فون کے بغیر گھروں سے نہیں نکلتے، سمارٹ فون بڑی سمارٹ چیز ہے ہم کال کرنے کے علاوہ اس کی مدد سے اپنے بہت سے کام سر انجام دے سکتے ہیں اس سے ویب سائٹ پر مختلف کام کر سکتے ہیں، تصویریں لے سکتے ہیں، ویڈیو بنا سکتے ہیں، اپنی منزل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، نوٹ لکھ سکتے ہیں، کے علاوہ دستاویزات کی لکھائی، فلم بینی، موسیقی سے لطف اندوز ہونا، فیس بک اور ٹوئٹر کا استعمال جیسے کام ایک چھوٹے سے سمارٹ فون کے ذریعے کئے جا سکتے ہیں اور تو اور بعض اوقات ہم اپنے سمارٹ فون کو اپنے بورڈنگ پاس کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس طرح اپنے لئے ایک موزوں اور بہتر سمارٹ فون کا انتخاب کر سکتے ہیں اور اس سے کس طرح ممکنہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ اگر آپ کی جیب میں اس قدر ٹینکنالوجی موجود ہو اور آپ اس کا استعمال نہ کر سکیں تو یہ بڑی شرم ناک بات ہو گی۔
اپنے فون کو اپنی خواہش کے مطابق کام کرنے دیں
ہم میں سے بہت سے احباب ایسے ہیں کہ جب وہ سمارٹ فون خریدنے کا ارادہ کرتے ہیں تو انہیں اس چیز کا علم نہیں ہوتا کہ ان کی ضروریات کے مطابق انہیں کون سا سمارٹ فون خریدنا چاہئے۔ لہٰذا جب بھی کسی سمارٹ فون کا سیٹنگ مینو آپ کی نظروں کے سامنے آئے تو اپنی ہوم سکرین پر نمودار ہونے والے آئی کون کو نظر انداز مت کریں آپ کو ان میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کے لئے بہت زیادہ ٹیکنالوجی کی سمجھ رکھنے والے ذہن کی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ بعض انتہائی اہم سیٹنگ کو کس طرح قابو کرتے ہیں مثلاً اپنی طبی ترجیحات کو سیٹ کرنا، اور وائریس بلو ٹوتھ کنکشن کا استعمال وغیرہ جب آپ ایسا کر چکیں گے تو آپ کاسمارٹ فون آپ کو بالکل مختلف اور نیا لگنے لگے گا اور یہ اسے بنانے والے کی مرضی کی بجائے آپ کی مرضی سے کام شروع کر دے گا۔
1۔اپنی پرائیویسی کو محفوظ بنائیں
پرائیویسی کو محفوظ بنانا کسی بھی سمارٹ فون صارف کے لئے انتہائی اہم ہوتا ہے کیونکہ اس میں انتہائی نجی اطلاعات محفوظ کی جاتی ہیں لہٰذا اسے محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے اس لئے بہت سے صارف اپنا ڈیٹا عوام کی نظروں سے اوجھل رکھنا چاہتے ہیں مثلاً کہ وہ اس وقت کہاں موجود ہیں، تاہم آج کل بعض ایپلی کیشنز ایسی بھی ہیں جس سے فون کی اصل جگہ اورسمت کا پتا چل سکتا ہے اس کے لئے فون میں جی ایس پی سسٹم ہوتا ہے۔ اس طرح بعض ایپس کے ذریعے ہمارے بارے میں نجی اطلاعات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ لہٰذا یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم کس طرح اپنی معلومات دوسروں سے خفیہ رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے سب سے پہلے ہمیں ایک پاس کوڈ کا تعین کرنا ہوتا ہے تاکہ ہماری سکرین کو ہمارے سوا کوئی اور نہ کھول سکے۔ اس سے کسی غیر کا آپ کے فون کو اٹھا کر آپکی نجی اطلاعات سے آگاہ ہونے کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔
پاس کوڈ لگانے کے بعد آپ کا فون آپ سے مخصوص پن کوڈ مانگتا ہے آپ کو چاہئے کہ اپنی سکرین تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اپنا پن کوڈ داخل کریں اس طرح ہر بار پاس کوڈ دینے کے بعد اس پن کوڈ کو داخل کرنا ضروری ہو جائے گا۔
2۔ غیر کی رسائی کی صورت میں پرائیویسی سیٹنگ بدل دیں۔
اگر کوئی آپ کی سابقہ سیٹنگ تک رسائی حاصل کرے تو آپ کو لازم ہے کہ اپنی پرائیویٹ سیٹنگ تبدیل کر دیں اس کے لئے آپ سیٹننگ میں جائیں اور پرائیویسی پر کلک کریں ،یہ جاننے کے لئے کہ کون سی ایپ آپ کی لوکیشن جاننا چاہتی ہے، لوکیشن سروس پر کلک کریں اس کے بعد آپ کی سکرین آپ کو بتادے گی کہ کون کون سی ایپس آپ کی موجودگی کا علم حاصل کرنا چاہتی ہے اب آپ جن ایپس کو اپنی موجودگی کی اطلاع نہیںدینا چاہتے ہیں انہیں Nevenپر کلک کردیںاس سے وہ آپ تک رسائی نہیں کرسکیں گی۔
3۔ کون سا موبائل سسٹم بہترین ہے
اینڈرائیڈ:
جسے کوگل نے ہراس صارف کے لئے تیار کیا ہے جو اسے استعمال کرنا چاہتا ہے ۔ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ایک عمدہ سسٹم ہے لہٰذا فون استعمال کرنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس پر موجود رہتی ہے اور اس کی قیمت ہرجیب کے لئے موزوں ہے۔
اپیل :
اپیل کے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم کو
IOS8کہتے ہیں جو اپیل کمپنی کے مطابق ان کی اب تک کی اہم ترین ایجادات میں سے ایک ہے یہ واقعی متاثرکن اور اچھا ہے جبکہ پہلے IOS پر تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اپیل آخر اینڈرائڈ سسٹم کو اپنالے گا۔
ونڈو:
اینڈرائیڈاور ایپل کے بعدتیسرے درجے پر ونڈو آپریٹنگ سسٹم آتا ہے حالانکہ یہ اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ خوش نما نظر آتا ہے کیونکہ اس کی سکرین لے آﺅٹ انتہائی خوبصورت ہے جس نے اسے دیگر ٹیکنالوجی کے مقابلے میں زیادہ پرکشش بنادیا ہے۔
بلیو ٹوتھ کیا ہے :
بلیو ٹوتھ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے ایک سمارٹ فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر وائر کے بغیر معمولی فاصلے کی دوری پرایک دوسرے سے گفتگو کرسکتے ہیں بلیوٹوتھ کے لئے کسی وائی فائی یا انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اپنے سمارٹ فون سے میں کون سی ڈیواسز منسلک کرسکتا ہوں
بازار میں کئی ایک ڈیواسز موجود ہیں جنہیں آپ اپنے فون سے منسلک کرسکتے ہیں جن میں سپیکر اور ہیڈفون سب سے عام ہیں۔ تاہم آپ اپنے سمارٹ فون کو پرنٹر کے ساتھ بھی منسلک کرسکتے ہیں اس کے علاوہ اسے کسی کی بورڈ اور دیگر سمارٹ فون سے بھی منسلک کیا جاسکتا ہے۔
بطور نوٹ پیڈ فون کا استعمال :
بعض اوقات آپ کو ایک انتہائی بیش قیمت خیال آتا ہے جو کاغذ قلم نہ ہونے کی وجہ سے ذہن سے محو ہوجاتا ہے، آپ کا فون اس ضمن میں آپ کے لئے کاغذ قلم دونوں کا کام کرتا ہے آپ اس کے نوٹ پیڈ پر کچھ بھی لکھ کر اسے محفوظ کرسکتے ہیں تقریباً ہر آپرےٹنگ سسٹم میں ایک ایپ جسے نوٹس کہتے ہیں پہلے ہی انسٹال ہوتی ہے۔