NA-154 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار، سوا لاکھ ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی

NA-154 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار، سوا لاکھ ووٹوں کی تصدیق نہ ہو ...
NA-154 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار، سوا لاکھ ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا نے عام انتخابات کے دوران حلقہ این اے 154 لودھراں میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق عام انتخابات میں اس حلقہ انتخاب میں دو لاکھ اٹھارہ ہزار  سےزائد ووٹ ڈالے گئے تھے جن میں سے ایک لاکھ بائیس ہزار ایک سو تینتیس  ووٹ ناقابل شناخت قرار دے دیئے گئے ہیں جبکہ 728 افراد کی جانب سے کم از کم دو بار ووٹ ڈالا گیا ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف 73ہزار ووٹوں کی تصدیق کی جا سکی ہے جبکہ  189 افراد کے ووٹ بھی انگوٹھے کے دستیاب نشانات کے حامل افراد نے نہیں ڈالے تھےاور 14پولنگ سٹیشنز کےتو  بیلٹ باکس ہی دستیاب نہیں ہیں۔نادرا نے یہ رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کر دی ہے جو 6نومبر کو ہونے والی آئندہ سماعت پر اس کا جائزہ لے گا۔واضح رہے یہ حلقہ انتخاب ان چار حلقوں میں شامل ہے جہاں تحریک انصاف مسلسل دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ عام انتخابات میں آزاد امیدوار صادق بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کے مقابلے میں 86ہزار 177 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ جہانگیر ترین 75ہزار 955ووٹ لے کر ہار گئے تھے۔ اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 3لاکھ 70ہزار 150 تھی جبکہ عام انتخابات میں 2 لاکھ35 ہزار938 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے اور 9ہزار سے زائد ووٹ پریزائیڈنگ افسران کی طرف سے مسترد کر دئے گئے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -