ؒٓؒ موبی لنک کی آن لائن ادائیگیوں کےلئے Shopistan کیساتھ معاہد ہ

ؒٓؒ موبی لنک کی آن لائن ادائیگیوں کےلئے Shopistan کیساتھ معاہد ہ

  

لاہور(پ ر) موبی لنک نے موبی کیش پلیٹ فارم کے ذریعے Shopistan کیساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے ۔ ”موبائل ویلٹ“ آن لائن ادائیگیوں کےلئے سب سے آسان، محفوظ اور فوری طریقہ ہے۔ اس جدید سلوشن کو ویب سائٹ سے براہ راست آن لائن ٹرانزکشنزکےلئے Shopistan کے صارفین کی سہولت کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ موبی لنک MFS کی ڈائریکٹرانیقہ افضل سندھو نے اس معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید اوراختراعی خدمات کو متعارف کرانے کے حوالے سے موبی لنک کی کاروباری حکمت عملی کا ایک حصہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد سے زیادہ آن لائن لین دین بنیادی طورپر”کیش آن ڈیلیوری“ (سی اوڈی ) ادائیگی کے طریقہ کارپرمبنی ہے جو اکثر آن لائن ریٹیلرز اورکسٹمرزکے لئے تکلیف دہ تصور کیا جا تا ہے ۔

Shopistan کیساتھ ہماری شراکت داری پورے پاکستان میں صارفین کو مصنوعات کی خریداری کے لئے محفوظ اور فوری ٹرانزکشنزکو منظم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ موبائل ویلٹ کی سہولت سے استفادہ کیلئے کسٹمرزکسی بھی Shopistan پارٹنر برانڈز کا دورہ کر سکتے ہیں اورموبائل نمبردرج اور”Pay“ پرکلک کرکے کوئی بھی تجارتی سامان یا سروس کو خریدنے کےلئے منتخب کریں۔کسٹمر کو فوری طورپر فون پر ایک USSD پیغام ملے گا جس میں ان سے4 ہندسوں پرمشتمل PIN درج کرنے کیلئے درخواست کی جائے گی۔ PIN کو فوری طور پر تصدیق کیا جاتا ہے اور ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد پراڈکٹ کوکسٹمرکوبھیج دیا جائے گا۔ کسٹمرزکسی بھی موبی لنک فرنچائز، کسٹمر کیئر سینٹر یا وسیلہ بینک کے کسی بھی قریب ترین شاخ کا دورہ کر کے اپنا موبائل ویلٹ اکاو¿نٹ کھول سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -