آدمی کی آنکھ ہر رات 3 بجے پراسرار آوازوں سے کھل جاتی، بالآخر راز معلوم کرنے کیلئے خفیہ کیمرہ لگادیا، دراصل کس چیز کی آواز تھی؟ ایسا انکشاف کہ کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کیا تھا

آدمی کی آنکھ ہر رات 3 بجے پراسرار آوازوں سے کھل جاتی، بالآخر راز معلوم کرنے ...
آدمی کی آنکھ ہر رات 3 بجے پراسرار آوازوں سے کھل جاتی، بالآخر راز معلوم کرنے کیلئے خفیہ کیمرہ لگادیا، دراصل کس چیز کی آواز تھی؟ ایسا انکشاف کہ کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کیا تھا

  

لندن (نیوز ڈیسک) رات کے پچھلے پہر گھر میں اچانک اٹھنے والے پراسرار شور سے پریشان ایک شخص نے اس روز روز کی مصیبت سے تنگ آکر خفیہ کیمرے لگادئیے تاکہ پتہ چلاسکے کہ یہ کیا بلا ہے جو روزانہ رات کے تین بجے اس کے گھر میں ہنگامہ کرتی ہے اور پھر اچانک غائب ہوجاتی ہے۔ا گرچہ اس کا خیال تھا کہ یہ کوئی چور اچکا یا کوئی جانور ہوسکتا ہے لیکن جب خفیہ کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھی تو یہ واقعی ہل کر رہ گیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ Imgurپر اس شخص نے یہ ویڈیو اپ لوڈ کردی ہے جسے اب تک چھ لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے مرکزی کمرے میں اچانک ایک ننھا بچہ نمودار ہوتا ہے اور کسی چھلاوے کی طرح اچھلتا ہوا کبھی صوفے کے اوپر سے گزرتا ہے تو کبھی الٹی سیدھی قلابازیاں لگاتا ہے۔ یہ بچہ کچھ لمحوں کے لئے اپنے حیرت انگیز کرتب جاری رکھتا ہے اور پھر اچانک غائب ہوجاتا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے جنگل میں نظر آنے والی یہ انسان نما چیز دراصل کیا ہے؟ ایک ویڈیو جس نے تہلکہ برپا کردیا

اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس میں نظر آنے والا بچہ اس کا اپنا بیٹا ہے، لیکن وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ یہ چھوٹا بچہ روزانہ رات تین بجے اٹھ کر ایسی عجیب و غریب حرکات کیوں کرتا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے بھی اس پر حیرانی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا ”یہ ویڈیو بھوتوں کی ڈراﺅنی ویڈیوز سے بھی زیادہ خوفناک ہے۔“ ایک اور صاحب نے لکھا ”صاف نظر آتا ہے کہ اس بچے پر آسیب کا سایہ ہے، کیا اس معاملے کی کوئی اور وضاحت بھی ہوسکتی ہے؟“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -