حضرو: نوسرباز منشی برطانیہ پلٹ مالک کی دکانوں پر قابض ہوگیا

حضرو: نوسرباز منشی برطانیہ پلٹ مالک کی دکانوں پر قابض ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ویب ڈیسک) ’گھر کا بھیدی نوسرباز نکلا‘ ملک نور خان یوکے پلٹ حال مقیم باڑہ گاﺅں تحصیل حضرو نے کہا کہ ہم نے اپنے گاﺅں کے پڑوسی محمد سلطان خان کو اپنے کاروبار کی دیکھ بھال کے لئے مطور منشی رکھا اور بعد میں اسے اپنے ساتھ 1963ءمیں کاروبار کے لئے کراچی لے گیا اور میرے گاﺅں میں گھر کے ملازمین کی دیکھ بھال اور ان کی تنخواہیں بھی اور دیگر اخراجات بھی اس کے حوالے کردئیے تھے یعنی میں اپنا سارا لین دین اور گھر کی چابیاں تک بھی اس کو دے دی تھیں، آکر ایک دن میری بیوی کو کہنے لگا کہ میرے اوپر بہت قرضہ ہے اور میں بہت مقروض ہوں مجھے 24 لاکھ کی ضرورت ہے اور ان پیسوں کے بدلے آپ کو اپنی اراضی جس میں مکان اور دو دکانیں تعمیر ہیں وہ لکھ دیتا ہوں، جس پر میری بیوی نے اس کو 24لاکھ روپے نقد دے دئیے، اس نے ہمارے نام اس اراضی کی رجسٹری کری وہ خرچہ بھی ہم مزید ایک لاکھ دے دیا اور ہمیں اپنے مکان اور دکانوں کی چابیاں بھی دے دیں اور ہم واپس میاں بیوی انگلینڈ چلے گئے۔ روزنامہ خبریں کے مطابق نور خان نے اپنے ساتھ ہونے والی اپنے گھر کے بھیدی کی نوسربازی کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ ہم انگلینڈ چلے گئے اور پیچھے سے محمد سلطان خان نے ہماری دکانوں پر اپنا قبضہ جمالیا تھا، جب ہم اپنے گاﺅں واپس آئے تو واقعہ ہی محمد سلطان خان نے ہماری دکانوں پر جو اس نے ہمیں فروخت کردی تھیں ان پر اپنا قبضہ جمارکھا تھا تاہم جب اس کو بلا کر اس بارے پوچھا تو اس نے ہمیں نا آشنا ہوکر کہا کہ میں نے آپ کو یہ دکانیں نہیں فروخ کی تھیں یہ دکانیں میری اپنی ہیں، ہم کئی جرگے بھی علاقہ معززین کے بٹھائے لیکن اس نے پھر بھی ان دونوں دکانوں پر قبضہ رکھائے رکھا آخر ہم نے عدالت سے انصاف مانگا اور سابق ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے متعلقہ ایس ایچ او حضرو سردار ممتاز کو قبضہ شدہ دکانوں کے تالے توڑ کر دکانیں ہمارے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن ایس ایچ او حضرو سردار ممتاز نے برائے نام کارروائی کرکے معاملہ صلح نامے پر لایا اور مقامی پولیس نے ہمارے حلقہ کے چیئرمین قیصر خان کو صلح کے لئے ہمارے درمیان لایا، جس کا ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا۔ مقامی پولیس نے سابق ڈی پی او کے احکامات کو نظر انداز کرکے ہمیں انصاف نیں دلایا، متاثرہ ملک نور خان نے کہا کہ عدالت نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے اور محمد سلطان کو دو تین دن کے لئے جیل بھی بھیجا ہے لیکن مقامی پولیس نے ہمیں حق نہیں دلایا ہے، ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں مذکورہ قبضہ مافیا سے اپنی دکانیں واگزار کرواکردی جائیں۔

مزید :

اٹک -